گنگا پن بجلی پروجیکٹ رواں برس مکمل ہوگا
جموں/02فروری /حکومت نے اعلان کےا کہ اےن اےچ پی سی کے زےرنگرانی بانڈی پورہ مےں زیر تعمےر 300مےگا واٹ صلاحیت والا کشن گنگا پن بجلی پروجیکٹ رواں برس مکمل ہو کر بجلی کی پےدوار شروع کردے گا جس سے رےاست مےں بجلی کی پےدواری صلاحت بڑھ جائے گی ،جبکہ کئی اےسے پن بجلی پروجیکٹوں پر کام جاری ہے اور ےہ تمام پروجکٹ اپنے مقرر کر دہ وقت کے اندر مکمل ہونگے ۔کشمےر نےوز سروس کے مطابق پا ور سےکٹر سے متعلق مطالبات زر پر اسمبلی مےں ہو ئی بحث کو سمےٹے ہو ئے نائب وزےر اعلی ڈاکٹر نر مل سنگھ نے کہا کہ رےاست مےں کئی بجلی پرو جیکٹ زےر تعمےر ہے اور ان پن بجلی پروجکٹو کو اپنے مقررکر دہ وقت کے اندر مکمل کےا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ لےہ مےں 9،9مےگاواٹ صلاحت والے 2پن بجلی پروجیکٹ مکمل کئے گئے ہےں اور رواں برس کے دوران ان بجلی پروجکٹوں کے زرےعے پےدوار شروع ہو گی ۔انہوں نے کہا کہ اسی طرح کپوارہ کے کر ناہ مےں 12مےگا واٹ پن بجلی پرو جکٹ کے لئے ٹینڈر طلب کئے گئے ہےں ۔انہوں نے کہا کہ اسی طرح اےن اےچ پی سی اور پاور ٹرےڈنگ کار پورےشن کے ساتھ مل کر 3اور پن بجلی پروجکٹ ٹےنڈرنگ کے آ خری مرا حل مےں ہےں۔انہوں نے کہا کہ بانڈی پورہ مےں اےن اےچ پی سی کے زےر نگراں تعمےر ہو رہا کشن گنگا پن بجلی پروجیکٹ اپنے آخری مراحل مےں ہےں جس سے 300مےگاواٹ بجلی پےدا ہو گی ۔انہوں نے کہا کہ رواں برس کے دوران ےہ پروجکٹ بجلی پےدوار شروع کر دے گا جس کے نتےجے مےں رےاست کی بجلی پےدواری صلاحےت بڑھ جائے گی ۔ڈاکٹر نر مل سنگھ نے اسٹےٹ پاور ڈےو لاپمنٹ ڈپارٹمنٹ کی دو بارہ بحالی کا زکر کرتے ہو ئے کہا کہ پی ڈی ڈی اےس پی ڈی سی کو 2400کروڈ روپے واگزار کرے گی اور اسی طرح اسٹےٹ پاور ڈےو لاپمنٹ ڈپارٹمنٹ رےاستی حکومت سے لےا ہوا 4300کروڈ کا قرضہ مقرر کر دہ وقت کے اندر واپس کرے گا ۔انہوںنے کہا کہ اےس پی ڈی سی اور پی ڈی ڈی کے در مےان جب دو نوں معاملات کلیئرہو جائےں کے تو اس کے بعد باقی بچ جانے والا قرضہ جو کہ 1900کروڈ ہے کو کمپنی مےں پائی جانے والی خلا کو پر کر نے کے لئے استعمال مےں لائے جائےں گے ۔انہوں نے کہا کہ اسکے علاوہ ےہ تو قع ہے کہ اےس پی ڈی سی مےں اور 1ہزار روپے جمع ہو کر ےہ کمپنی قر ضوں سے آزاد ہو جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ حکومت جے کے بےنک کے ساتھ اےک معادہ کر رہی ہے جسکے تحت حکومت کو سود کی مد مےں 150کروڈ روپے کا منافع ہو گا۔نائب وزےر اعلیٰ نے کہا کہ جنوری 2018تک 22دےہات مےں بجلی پہنچائی گئی جبکہ 26دےہات مےں بجلی پہنچانے کا عمل اپرےل تک مکمل ہو گا ۔انہوں نے کہا کہ باقی 54دےہات کو مےں جون تک بجلی پہنچائی جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ بجلی کنکشنوں کی رجسٹرےشن کے حوالے سے گرام جوتی دوت کے نام سے اےک مو بائےل اےپ تےار کی گئی جس کے زرےعے سے بجلی صارفےن اپنی رجسٹرےشن کرارہے ہےں اور موجودہ وقت تک 250کنمبوں نے اس اےپ کے زرےعے رجسٹرےشن کی ہے ۔
Comments are closed.