لار گاندر بل میں پُراسرار آتشزدگی

 گاﺅخانہ خاکستر،اعلیٰ نسل کی13گائیں اور4بچھڑے زندہ جل گئے
گاندربل/یکم فروری /آگ کی ایک ہولناک واردات میں لارگاندربل میں واقع سرکاری گاﺅخانہ دوران شب مکمل طورپرخاکسترہوگیاجبکہ اس میں موجوداعلیٰ نسل کی13گائیں اور4بچھڑے زندہ جل گئے ۔مقامی لوگوں نے آگ کی واردات کومشکوک قراردیتے ہوئے اسکی اعلیٰ سطحی تحقیقات کامطالبہ کیا۔اُدھرپولیس تھانہ لارنے آگ کی اس واردات کی مناسبت سے معاملہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔کشمیر نیوزسروس نمائندے کے مطابق محکمہ شیپ اینڈاینمل ہسبنڈری کواُسوقت لاکھوں روپے کانقصان پہنچاجب لارگاندربل کے رمبیرباغ علاقہ میں قائم مویشیوں کیلئے مخصوص ایک بڑاسرکاری گاﺅخانہ دوران شب شعلوں کی نذرہوگیااوراس میں موجود17بے زبان جانورجھلس کرازجان ہوگئے ۔معلوم ہواکہ محکمہ شیپ اینڈاینمل ہسبنڈری نے وسطی ضلع گاندربل کے رمبیرباغ لارگاﺅں میں سینکڑوں کنال اراضی اپنی تحویل میں لے رکھی ہے ،اوراسی اراضی کے ایک رقبے پرایک بڑاسرکاری گاﺅخانہ تعمیرکرایاگیاتھا۔ذرائع نے بتایاکہ ‘فروزن اینمل پروجیکٹ ‘کے تحت اس گاﺅخانے میں اعلیٰ نسل یازیادہ دُودھ دینے والی گائیوں اوراُنکے بچھڑوں کورکھاجاتاتھا۔مقامی لوگوں نے بتایاکہ بدھ اورجمعرات کی درمیانی شب اس گاﺅخانے میں نامعلوم وجوہات کی بناءپرآگ نمودارہوگئی ،جسکی اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ لارکی ایک ٹیم یہاں پہنچ گئی اورفوری طورپرآگ بجھانے والی گاڑیوں کوبھی منگایاگیا۔تاہم لوگوں کے مطابق کئی گھنٹوں تک پولیس اورفائرسروسزاہلکاروں کی کوشش کارآمدثابت نہ ہوسکی اورگاﺅخانے سے شعلے بھڑکتے رہے ۔تاہم جمعرات کوصبح صادق کے قریب آتے وقت آگ پرقابوپالیاگیاجبکہ اس دوران گاﺅخانے میں موجوداعلیٰ نسل کی13گائیں اور4بچھڑے جھلس کرازجان ہوچکے تھے ۔بتایاجاتاہے کہ ایک اعلیٰ نسل کی گائے کی مالیت لاکھوں روپے ہوتی ہے اوراگرسرکاری گاﺅخانے میں جھلس کرازجان ہونے والی ایک گائے کی قیمت صرف 5لاکھ روپے لگائی جائے تو آگ کی اس ہولناک شبانہ واردات کے نتیجے میں محکمہ شیپ اینڈاینمل ہسبنڈری 70لاکھ روپے سے زیادہ کانقصان پہنچا۔مقامی لوگوں نے بے زبان جانوروں کی ہلاکت اورلاکھوں روپے مالیت کے گاﺅخانے کے مکمل طورتباہ ہوجانے کیلئے متعلقہ سرکاری افسروں کوذمہ دارٹھہراتے ہوئے الزام لگایاکہ سرکاری گاﺅخانے اوراس میں رکھے جانے والے جانوروں کی حفاظت ونگرانی کیلئے یہاں معقول نفری کبھی تعینات نہیں کی گئی ۔لوگوں نے آگ کی واردات کومشکوک قراردیتے ہوئے اسکی اعلیٰ سطحی تحقیقات کامطالبہ کیا۔اُدھرپولیس تھانہ لارنے آگ کی اس واردات کی مناسبت سے معاملہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔

Comments are closed.