سرحدی کشیدگی سیکورٹی فورسزکیلئے چیلنج:ارون جیٹلی

نئی دہلی/یکم فروری / مرکزی وزیرخزانہ ارون جیٹلی نے”سرحدی کشیدگی کوسیکورٹی فورسزکیلئے چیلنج“قراردیتے ہوئے جموں وکشمیراورشمال مشرقی ریاستوں کی صورتحال پرتشویش“ظاہرکیا۔کے این ایس مانٹرینگ ڈیسک کے مطابق پارلیمنٹ کے ایوان زیریں یعنی لوک سبھامیں نئے مالی سال یعنی2018-19کاسالانہ بجٹ پیش کرنے کے دوران اپنی تقریرمیں ارون جیٹلی کاکہناتھاکہ سیکورٹی فورسزکوسرحدی صورتحال کامقابلہ کرنے میں کئی طرح کے چیلنجزکاسامناکرناپڑتاہے ۔مرکزی وزیرخزانہ کاکہناتھاکہ جموں وکشمیراورملک کی شمال مشرقی ریاستوں میں تعینات فوج ،نیم فوجی دستوں اورمرکزی فورسزکواندرونی صورتحال بہتربنانے میں سخت مشکلات سے دوچارہوناپڑتاہے ۔تاہم انہوں نے کہاکہ سرحدوں کی حفاظت کے ساتھ ساتھ ملک میں اندرونی سطح پرہماری فورسزجموں وکشمیراورشمال مشرقی ریاستوں میں اہم رول اداکررہی ہیں ۔ارون جیٹلی نے مزیدکہاکہ میں یہاں فوج کی تینوں شاخوں کی سراہناکرتے ہوئے کہناچاہتاہوں کہ ملکی سا لمیت ،سلامتی اورمفادات کی حفاظت کیلئے ہماری فورسزکی کاوشیں اورقربانیاں ناقابل فراموش ہیں ۔

Comments are closed.