معصوم مشرف کے ازجان ہونے پر میر واعظ کوصدمہ

سری نگر/یکم فروری / حریت(ع) نے معصوم مشرف کے ازجان ہونے پرصدمہ“ظاہرکرتے ہوئے خبردارکیاہے کہ جگہ جگہ فورسز کی موجودگی اہلیان وادی کی زندگیوں کیلئے سنگین خطرہ بنی ہوئی ۔اس دوران حریت(ع) ترجمان نے میرواعظ عمرفاروق کی خانہ نظربندی کو انتقام گیری سے تعبیر کرتے ہوئے کہا کہ حکمران مزاحمتی قائدین کے عزم اور حوصلوںکو توڑ نہیںسکتے ہیں۔موصولہ بیان کے مطابق حریت کانفرنس (ع)کے ترجمان نے دس سالہ کمسن اور معصوم مشرف فیاض ولد فیاض احمد نجار ساکنہ شوپیاں کی مظلومانہ ہلاکت پر انتہائی دکھ اور صدمے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر میں چپے چپے پر سرکاری فورسز کی موجودگی آئے روز نہتے لوگوں کی ہلاکت کا موجب بن رہی ہے ۔ترجمان نے کہاکہ حکومت ہندوستان طاقت اور قوت کے بل پر کشمیریوں کی جائز آواز کو دبانے کے ساتھ ساتھ یہاں اپنے تسلط کو دوام بخشنے کیلئے ہر غیر انسانی اور غیر اخلاقی حربہ بروئے کار لانے سے گریز نہیں کررہی ہے۔حریت(ع)ترجمان نے معصوم مشرف فیاض کو خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی ہلاکت پوری قوم کیلئے انتہائی صدمے اور دکھ کا باعث بنی ہے اور اس طرح کی بلا جواز ہلاکتوں کو روکنے کیلئے ضروری ہے کہ کشمیر سے نہ صرف فورسز کا انخلاءعمل میں لایا جائے بلکہ انہیں جو حاصل بے پناہ اختیارات ہےں جن کے بل پر وہ کسی بھی نہتے شہری کو گولی کا نشانہ بنا سکتے ہیں ان کو واپس لیا جائے اور دیرینہ مسئلہ کشمیر کو حق خودارادیت کی بنیاد پر حل کرنے کیلئے ٹھوس اور موثر اقدامات اٹھائے جائےں۔بیان کے مطابق ترجمان نے میرواعظ محمد عمر فاروق کی لگاتار نظر بندی کوحریت چیرمین کے تئیں ریاستی حکمرانوں کی معاندانہ اور انتقام گیرانہ پالیسی سے تعبیر کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ایک ہفتے سے موصوف کو ایک بار پھر بلا جواز اپنی رہائش گاہ میرواعظ منزل نگین میں نظر بند کرکے موصوف کی جملہ پر امن سیاسی ، دینی اور سماجی سرگرمیوں پر قدغن عائد کردی گئی ہے ۔حریت(ع)ترجمان نے کہا کہ حکمرانوں کی اس طرح کی روش ہر لحاظ سے غیر جمہوری اور قابل مذمت ہے اور اس طرح کے حربوں سے وہ میرواعظ اور دیگر مزاحمتی قائدین کے عزم اور حوصلوںکو نہ تو توڑ سکتے ہیں اور نہ ہی انہیں اپنے مبنی برحق موقف اور جدوجہد سے باز رکھا جاسکتا ہے۔بیان میںترجمان نے کشمیر کے طول و عرض میں فورسز کی طرف سے جاری خوف و دہشت کی کارروائیوں خاص طور پر کریم آباد پلوامہ میں شبانہ کریک ڈاﺅن ، مکانوں کی توڑ پھوڑاور تشدد کے نتیجے میں کئی افراد کو زخمی کئے جانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ فورسز من مانی اور لاقانونیت کا مظاہرہ کرکے نہتے عوام کو اپنی دہشت گردی کا نشانہ بنارہی ہے ۔

Comments are closed.