سالانہ امرناتھ یاترا :یاتریوں کا پہلا جتھاپہلگام ننوان بیس کیمپ سے گھپا کی طرف روانہ
سرینگر /یکم جولائی
بم بم بولے کے نعروں اور تکونی سیکورٹی حصار کے بیچ سالانہ امرناتھ یاترا شروع ہونے کے ساتھ ہی 3488 یاتریوں پر مشتمل پہلا جتھاپہلگام میں ننوان بیس کیمپ سے گھپا کی طرف روانہ ہوا
۔ اس دوران یاتریوں کی ایک بڑی تعداد پہلے ہی پہلگام اور بال تل کے بیس کیمپوں تک پہنچ چکی ہے
حکام کے مطابق پہلا جتھا صبح 5بجکر 10منٹ پر گھپا کی طرف روانہ ہوا ۔
معلوم ہوا ہے کہ پہلگام بیس کیمپ میں اس سلسلے میں ایک چھوٹی سی تقریب بھی منعقد ہوئی جس میں ضلع سیول انتظامیہ کے علاوہ پولیس و فورسز کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی ۔یاترا افسر نے نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ سالانہ امرناتھ یاترا کیلئے تمام تر سیکورٹی انتظامات پہلے ہی مکمل کر لئے گئے ہیں اور یاترا کی باضابطہ طور شروعات ہوچکی ہے ۔
انہوںنے کہا کہ یاتریوں کیلئے جموں بیس کیمپ سے لیکر امرناتھ گپھا تک ہر طرح کی سہولیات میسر رکھی گئی ہے اور یہ کہ ان کی حفاظت کیلئے سیکورٹی کے کڑے انتظامات کئے گئے ہیں۔ معلوم ہوا ہے کہ یاتریوں کا پہلا جتھا بال تل اور پہلگام کے بیس کیمپوں تک پہنچ جائے گا جہاں سے یہ گپھا کی طرف آگے کا سفر شروع کریں گا ۔
Comments are closed.