
18سال بعد سرینگر میں گرم جون درج ، دن کا درجہ حرارت 35ڈگری سیلشس ریکارڈ
وادی کشمیر میں شدت کی گرمی کی لہر کے بیچ سرینگر میں دن کا درجہ حرارت 35ڈگری تک پہنچ گیا
محکمہ موسمیات کے مطابق سرینگر میں جمعہ کو دن کا درجہ حرارت 35ڈگری ریکارڈ کیا گیاجبکہ اس کے ساتھ ساتھ کپواڑہ میں دن کا درجہ حرارت 33.5ڈگری ریکار ڈ کیا گیا
محکمہ موسمیات کے مطابق جموں میں بھی گرمی کی شدید لہر جاری ہے اور جمعہ کو جموں میں بھی 38.4ڈگری سیلشس ریکار ڈ کیا گیا ۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ ماہ جون میں 18سال بعد وادی کشمیر میں اتنی گرمی ریکارڈ کی گئی ہے
ادھر محکمہ موسمیات نے آئندہ 24گھنٹوں میں بارشوں کی پیشگوئی کرتے ہوئے گرمی سے راحت ملنے کا امکان ظاہر کیا ہے
Comments are closed.