کپواڑہ : مژھل سیکٹر میں دراندازی کی کوشش ناکام، چار جنگجو مارے گئے: پولیس
سری نگر، 23 جون
پولیس نے جمعہ کو شمالی ضلع کپواڑہ مژھل سیکٹر کے کالا جنگل میں چار جنگجوؤں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
اپنے آفیشل ٹویٹر ہینڈل کے ذریعے معلومات دیتے ہوئے، کشمیر زون پولیس نے لکھا، "ایک مشترکہ آپریشن میں، فوج اور پولیس نے کپواڑہ کے مژھل سیکٹر کے کالا جنگل میں چار عسکریت پسندوں کو مار گرایا ہے جو پاکستانی زیر انتظام کشمیر سے ہماری طرف دراندازی کی کوشش کر رہے تھے”۔
Comments are closed.