ٹریڈلیڈر اعجازشاہدارکے برادراکبر دل کادورہ پڑنے سے رحمت حق

سرینگر:20 جون

کشمیر ٹریڈ الائنس کے صدر اعجاز شاہدار کے براداکبربلال احمد شاہدار کا منگل کے روز اچانک دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہو گیا۔

خاندانی ذرائع کے مطابق بلال احمد شاہدر ارگھرمیںدل کا دورہ پڑنے سے بے ہوش ہوئے اور انہیں فوری طور ہر صورہ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا۔بلال احمد شاہدر فیڈریشن چیمبر آف انڈسٹریز کشمیر کے سابق پبلسٹی سیکرٹری تھے۔

کشمیر ٹریڈ الائنس کی سپریم کونسل نے ان کے انتقال پر تعزیتی اجلاس منعقد کیا۔ تعزیتی اجلاس میں سپریم کونسل کے ممبران سجاد حیدر، تنویر خان، فیاض احمد، بلال احمد، عبدالمجید، محمد حسین، شبیر وانی، ریاض وانی اور شبیر شال نے شرکت کی۔

اس موقعہ پرمرحوم کے لواحقین بالخصوص اعجاز شاہدار سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوے مرحوم کے حق میں دعائے مغفرت کی گئی۔خاندانی ذرائع نے بتایاکہ مرحوم بلال احمد شاہدارکی اجتماعی فاتحہ خوانی22 جون صبح10 بجے متصل میرج ہال گرڈ اسٹیشن نزد ایک لٰہی باغ میں منعقد ہوگی۔

Comments are closed.