شمالی کمان کے کے سربراہ نے سیکورٹی اور امر ناتھ یاترا کی تیاریوں کا جائزہ لیا

سری نگر، 19 جون

فوج کی شمالی کمان کے جنرل آفیسر کمانڈنگ ان چیف لیفٹیننٹ جنرل اوپندر دویدی نے پیر کے روز امر ناتھ یاتر ا کے دونوںراستوں یعنی بالہ تل اور پہلگام میں سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا ۔

فوجی کمانڈر نے بالہ تل اور پہلگام کے دونوں راستوں پر کئے گئے انتظامات کا معائنہ کیا جہاں انہیں رات کے دوران دکھائی دینے والے آلات ، شارپ شوٹرس کی تعیناتی، ڈرون سسٹم ، بم ڈسپوزل اسکارڈ ، کھوجی کتے ، کاونٹر آئی ای ڈی آلات اور دوسرے حفاظتی انتظامات کے بارے میں جانکاری فراہم کی گئی۔

دفاعی ترجمان نے بتایا کہ فوج کے شمالی کمان کے جنرل آفیسر کمانڈنگ لیفٹیننٹ جنرل اوپندرا دویدی نے پیر کے روز امر ناتھ یاترا کے حوالے سے کئے جارہے انتظامات کے بارے میں سینئر آفیسران سے تفصیلات حاصل کیں۔
پہلگام اور بالہ تل میں تعینات اہلکاروں سے بات چیت کے دوران شمالی کمان کے کمانڈر نے کہاکہ سخت ترین موسمی صورتحال اور دیگر چیلنجوں کے باوجود فوجی جوان اپنی خدمات خوش اسلوبی کے ساتھ انجام دے رہے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ موصوف فوجی کمانڈر نے دورے کے دوران فوج کے سینئر آفیسران کے ساتھ گفت وشنید کی اور لائن آف کنٹرول پر قائم مستحکم دراندازی مخالف گرڈ کی سراہنا کی۔

موصوف ترجمان کے مطابق فوجی کمانڈر نے بالہ تل اور پہلگام راستوں پر کئے جارہے انتظامات کا معائنہ کیا جہاں پر انہیں رات کے دوران دکھائی دینے والے آلات کی تنصیب، کھوجی کتوں کی تعیناتی ، ڈرون سسٹم ، بم ڈسپوزل اسکارڈ، ڈاگ اسکوارڈ، خصوصی فوجی گاڑیوں کے بارے میںجانکاری فراہم کی گئی۔

اس سے قبل لیفٹیننٹ جنرل اوپندر دویدی کو فوج کے سینئر آفیسران نے دونوں راستوں کے بارے میں بریفنگ دی۔فوجی کمانڈر کو مخالفین کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لئے کئے جانے والے اقدامات کے بارے میں بھی جانکاری فراہم کی گئی۔واضح رہے کہ امر ناتھ یاترا کے پیش نظر سرحدوں پر بھی چوکسی بڑھائی گئی ہے تاکہ ملک دشمن عناصر کے منصوبوں کو ناکام بنایا جاسکے۔ یو این آئی

Comments are closed.