گرمی کی شدید لہر جاری :بچے اور نوجوان ندی نالوں اور دریاﺅں کا رخ کرنے پر مجبور
سرینگر / 18جون / ٹی آئی نیوز
ٹنل کے آر پار اتوار کو بھی مسلسل دوسرے روز بھی شدید گرمی کی لہر جاری ہے جس کے چلتے گرمی کی تپش سے بچنے کیلئے شہر سرینگر کے ساتھ ساتھ وادی کے شمال و جنوب میں بچوں اور نوجوان مختلف ندی نالوں اور دریاﺅں میں چھلانگیں لگا کر اپنے آپ کو ٹھنڈا کر کے راحت محسوس کی
تفصیلات کے مطابق ماہ جون میں درجہ حرارت میں اضافہ کے نتیجے میں پائی جانے والی شدید گرمی کی وجہ سے اہل وادی کیلئے رات دن تکلیف دہ ثابت ہو رہے ہیں وہیں گرمی میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے
اتوار کے روز سرینگر میں گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا ۔اس دوران محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ وادی کشمیر میں مستقبل قریب میں بارشوں ہونے کا کوئی امکان نہیں ہے اور آئندہ ہفتے تک گرمیوںمیں اضافہ کی پیشگوئی کی ہے ۔
ادھر گرمی کی تپش سے بچنے کیلئے شہر سرینگر کے ساتھ ساتھ وادی کے شمال و جنوب میں نوجوان مختلف ندی نالوں اور دریاﺅں میں چھلانگیں لگا کر اپنے آپ کو ٹھنڈا کر کے راحت محسوس کی جس دورا ن سینکڑوں نوجوانوں نے شہر آفاق جھیل ڈل کے مختلف حصوں پر تیراکی کا مزہ لیا
Comments are closed.