ٹنل کے آر پار 23جون تک خشک موسم کے ساتھ دن مزید گرم ہونے کی پیشگوئی

سرینگر/ 18 جون / ٹی آئی نیوز

23 جون تک گرم اور خشک موسم کی پیشینگوئی کے بیچ جموں و کشمیر میں اتوار کو زیادہ تر مقامات پر رات کے درجہ حرارت میں اضافہ دیکھا گیا،جو معمول سے زیادہ رہا۔

محکمہ موسمیات کے ایک اہلکار نے بتایا کہ مجموعی طور پر خشک رہنے کی توقع ہے حالانکہ گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کے امکان کو بنیادی طور پردوپہر یا شام تک مسترد نہیں کیا جا سکتا۔

انہوں نے کہا کہ جموں کے میدانی علاقوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کے ساتھ گرم اور خشک موسم جاری رہنے کا امکان ہے۔

Comments are closed.