امرناتھ یاترا انسانیت کی فلاح و بہبود، سماج کے تمام طبقات کی ترقی کی علامت / منوج سنہا

سرینگر/ 18 جون / ٹی آئی نیوز

امرناتھ یاترا کو انسانیت کی فلاح و بہبود اور سماج کے تمام طبقات کی ترقی کی علامت قرار دیتے ہوئے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ یاترا یہاں کی مقامی معیشت اور روزگار کے مواقع سے بھی منسلک ہے۔

مائیکروبلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر،لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے لکھا”امرناتھ جی یاترا یکم جولائی سے شروع ہو رہی ہے۔ یہ یاترا انسانیت کی فلاح و بہبود، سماج کے تمام طبقات کی ترقی اور نئے خیالات کے تبادلے کی علامت بھی ہے۔ مقامی معیشت اور روزگار کے مواقع بھی اس یاترا سے جڑے ہوئے ہیں۔“

اس کے بعد کی ایک ٹویٹ میںلیفٹنٹ گورنر نے لکھا”عمروں سے، پورا معاشرہ، تمام فرقوں کے پیروکار، ملک کے مختلف حصوں سے عقیدت مندوں کا استقبال کرنے کیلئے اکٹھے ہوتے ہیں۔ تمام شہریوں کی فعال شرکت یقینی طور پر اس سال کی یاترا اور ثقافت اور روحانیت کے تہوار کو کامیاب بنائے گی “

Comments are closed.