بارسو اونتی پورہ میں عدم شناخت نعش برآمد

سری نگر، 08 جون

جنوبی کشمیر کے اونتی پورہ علاقے میں بدھ کی شام ایک شخص کی بوسیدہ لاش ملی۔

ایک اہلکار نے بتایا کہ کچھ راہگیروں نے بارسو گاؤں میں لاش دیکھی اور پولیس کو اس کی اطلاع دی۔

انہوں نے بتایا کہ اس کے فوراً بعد پولیس کی ایک ٹیم موقع پر پہنچی اور لاش کو طبی اور قانونی کارروائی کے لیے قریبی صحت مرکز میں منتقل کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ لاش کو شناخت ہونے تک مردہ خانہ میں رکھا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

Comments are closed.