حج 2023کی ادائیگی کیلئے سرینگر کے حج ہاوس سے عازمین کا پہلا قافلہ روانہ

سرینگر /07جون / ٹی آئی نیوز

حج 2023کی ادائیگی کیلئے بدھ کی صبح سرینگر کے حج ہاوس سے عازمین کا پہلا قافلہ ”نعرے تکبیر اللہ اکبر ،لبیک لاشریک لک لبیک “کی فلک شگاف صداﺅں کے ساتھ حج ہاوس بمنہ سرینگر سے جدہ شریف کی طرف روانہ ہو گیا ۔

قافلے میں شریک عازمین پُر نم آنکھوں سے سرزمین حجاج کی اور روانہ ہوئے۔ اس دوران انہوںنے کشمیر میں امن و استحکام اور ناگہانی آفات سے نجات کےلئے خصوصی دعائیوں کا بھی اہتمام کیا بھی کیا ۔

اس دوران عازمین کو حج ہاوس بمنہ سے سرینگر کے بین الاقوامی ہوائی اڈے تک پہنچانے کیلئے خصوصی بسوں کا اہتمام کیا گیا تھا

Comments are closed.