جموں و کشمیر کے بہتر مستقبل میں خواتین کا ایک خاص حصہ رہے گا:آر آر بھٹناگر

سرینگر، 5جون
جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر آر آر بھٹناگر کا کہنا ہے کہ جموں و کشمیر کے بہتر مستقبل میں خواتین کا ایک خاص حصہ رہے گا۔انہوں نے کہا کہ ہمارے وزیر اعظم نریندر مودی کا فوکس خواتین کی ترقی ہی نہیں بلکہ خواتین کی سربراہی والی ترقی پر ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جی ٹونٹی سربراہی اجلاس کے انعقاد سے ملک کو عالمی سطح پر اپنا اعلیٰ مقام ملا ہے۔موصوف مشیر نے ان باتوں کا اظہار پیر کو یہاں ایک تقریب کے حاشیئے پر نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا: ‘بھارت میں جی ٹونٹی سربراہی اجلاس سے تمام لوگ مطمئن ہیں اس میں نوجوان، سب لوگ شامل ہوئے ہیں اور اس سے ملک عالمی سطح پر پروجیکٹ ہوا ہے اور ملک کو اپنا اعلیٰ مقام ملا ہے’۔مسٹر بھٹناگر نے کہا کہ صنفی مساوات ایک اہم معاملہ ہے اور ہمارے وزیر اعظم نریندر مودی خواتین کی ترقی پر ہی نہیں بلکہ خواتین کی سربراہی والی ترقی پر فوکس کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امسال سول سروس امتحان کے نتائج میں بھی خواتین نے شاندار کار کردگی کا مظاہرہ کرکے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ان کا کہنا تھا: ‘ جو ملک اور جموں وکشمیر کا مستقبل ہے اس میں خواتین کا خاص رول رہے گا’۔انہوں نے کہا کہ ہم سب کو مل کر ملک اور جموں وکشمیر کے بہتر مستقبل کے لئے کام کرنا ہوگا۔یو این آئی

Comments are closed.