نالہ لدر میں گر کر 05 سالہ کمسن لڑکا لقمہ اجل
سری نگر، 04 جون (
اننت ناگ ضلع میں راجواس پل کے قریب لدر نالہ میں اتوار کی صبح ایک 5 سالہ لڑکا ڈوب کر لقمہ اجل بن گیا
حکام نے بتایا کہ 05 سالہ محمد صوفیان ولد تنظیم عالم آج صبح راجواس پل کے قریب لڈر نالے میں پھسل کر گر گیا۔
انہوں نے کہا کہ واقعے کے فوراً بعد پولیس کی ایک ٹیم نے مقامی لوگوں کے ساتھ مل کر ریسکیو آپریشن شروع کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ان کی لاش نکال لی گئی ہے اور قانونی طبی کارروائیوں کے بعد لاش لواحقین کے حوالے کر دی جائے گی۔
Comments are closed.