سرینگر جموں شاہراہ پر ٹریفک بحال، مغل روڈ بند
سرینگر02جون
وادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر – جموں قومی شاہراہ پر دو طرفہ ٹریفک کی نقل و حمل بحال کر دی گئی۔
بتادیں کہ حکام نے رام بن کے ڈھلواس علاقے میں مرمتی کام کے پیش نظر سری نگر – جموں قومی شاہراہ پر جمعرات کو دونوں طرف ٹریفک کی نقل و حمل بند کر دی تھی۔ٹریفک حکام نے بتایا کہ قومی شاہراہ پر جمعہ کی صبح دونوں طرف چھوٹی گاڑیوں کی نقل و حمل بحال کر دی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ شاہراہ پر دوپہر دو بجے کے بعد بڑی گاڑیوں کو سری نگر سے جموں کی طرف روانہ ہونے کی اجازت ہوگی۔شاہراہ پر سفر کرنے والوں سے کہا گیا ہے کہ حکام کے ساتھ تعاون کرکے قطاروں میں چلیں تاکہ کسی قسم کا ٹریفک جام یا دیگر متعلقہ مشکلات پیدا نہ ہوسکیں۔
ادھر جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو صوبہ جموں کے پونچھ اور راجوری کے ساتھ جوڑنے والے تاریخی مغل روڈ پر ٹریفک کی نقل و حمل بند ہے جبکہ لداخ یونین ٹریٹری کے ساتھ جوڑنے والے سری نگر- سونہ مرگ- گمری روڈ پر ملبہ ہٹانے کے بعد ٹریفک بحال کر دیا گیا ہے۔یو این آئی
Comments are closed.