بڈگام میں این آئی اے کے 3مقامات پر چھاپے
سری نگر، 31 مئی/
قومی تحقیقاتی ایجنسی نے کریک ڈاؤن جاری رکھتے ہوئے پہلے سے درج ایک کیس کے سلسلے میں وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع میں کم از کم تین مقامات پر چھاپے مارے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ این آئی اے کے اہلکاروں نے جموں و کشمیر پولیس اور سی آر پی ایف کی مدد سے ضلع بڈگام میں تین مقامات پر چھاپے مارے۔
این آئی اے کے اہلکاروں نے فاروق احمد بٹ ولد غلام حسن بٹ کے گھر اور زبیر احمد ڈار ولد مرحوم عبدالحمید ڈار کے گھر کی تلاشی لی جو دونوں اری پٹھن کے رہنے والے تھے۔
دوسری ٹیم نے ضلع کے اسی گاؤں میں علی محمد ڈار ولد غلام احمد کے رہائشی مکان پر چھاپہ مارا۔
Comments are closed.