وادی میں بارشوں کا سلسلہ جاری ، اگلے 24 گھنٹوں میں مزید بارشوں کی پیشگوئی
سری نگر، 31 مئی
ٹنل کے آر پار بارشوں کا سلسلہ جاری یے جس کے باعث پہلگام اور کپوارہ کو چھوڑ کر بدھ کو رات کا درجہ حرارت معمول سے کم ریکارڈ کیا گیا
اسی دوران محکمہ موسمیات نے جمعہ تک وقفے وقفے سے ہلکی سے درمیانی بارش اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر ژالہ باری اور تیز ہواؤں کی بھی پیشگوئی کی ہے۔
درجہ حرارت کے بارے میں، انہوں نے کہا، سری نگر میں گزشتہ رات 11.8 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم سے کم 11.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا
Comments are closed.