مودی سرکار کشمیر معاملے پر سیاہ داغ کے مترادف؍عمر عبداللہ تین سالہ کارکردگی ملک میں بہتر ہوگی لیکن کشمیر میں اندھیرا کر دیا
سرینگر ؍26مئی ؍ الفا نیوز سروس ؍ سابق وزیراعلیٰ اور نیشنل کانفرنس لیڈر عمر عبداللہ نے مودی سرکار کی تین سالہ کارکردگی پر چٹکی لیتے ہوئے کہا کہ مودی سرکار نے کافی سارے کام کئے لیکن کشمیر میں اندھیرا کرکے رکھ دیا ۔ الفا نیوز سروس کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی کی تین سالہ کارکردگی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ اس حکومت نے کافی سارے کام کئے اور ان کو گنوانا یا نظر انداز کرنا ٹھیک نہیں ہوگا ۔تاہم انہوںنے چٹکی لیتے ہوئے کہا کہ کشمیر میں بھاجپا نے اندھیرا کر کے رکھ دیا ہے اگر چہ ملک میں کسی حد تک روشنی کی ہے ۔انہوںنے کہاکہ مودی سرکار نے کشمیر کے حوالے سے آپنی آنکھیں موند لی ہیںجس کی وجہ سے وادی میںحالات انتہائی ابتر ہیں۔انہوںنے کہاکہ کشمیر کے تئیں سیاہ داغ رہا ہے اور اس حکومت نے کوئی بھی کام نہیں کیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ موجودہ ریاستی حکومت بھی ہر محاذ پر ناکام ہے اور اب ناگپور سے ہی فیصلے آتے ہیں ۔انہوںنے مزید کہاکہ حالات کو بہتر بنانے کیلئے ہر مودی حکومت کو سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا ۔
Comments are closed.