جموں و کشمیرآزادی سے ہندوستان کا حصہ، پاکستان کو بات کرنے کا حق نہیں/مرکزی وزیر سیاحت جی کے ریڈی
مرکزی وزیر سیاحت جی کے ریڈی نے منگل کو یہاں کہا کہ جموں و کشمیر ہندوستان کا حصہ ہے، اور پاکستان کو اس پر بات کرنے کا کوئی حق نہیں ہے اور اسے اپنے لوگوں کی طرف توجہ دینی چاہیے۔
شیر کشمیر انٹرنیشنل کنونشن سنٹر (SKICC) میں جی 20 ٹورازم ورکنگ گروپ کی تیسری میٹنگ کے موقع پر نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے مرکزی وزیر سیاحت جی کے ریڈی نے کہا کہ پاکستان ایک بحران سے لڑ رہا ہے اور اسے اپنی حالت زار پر توجہ دینی چاہیے۔انہوںنے کہاکہ ہم جو کچھ بھی کرتے ہیں اپنے لوگوں کے فائدے کے لیے کرتے ہیں۔ پاکستان کون ہے جو کچھ کہے۔ اس کا کیا حق ہے؟ جموں وکشمیر آزادی کے بعد سے ہندوستان کا حصہ رہا ہے۔
انہوںنے کہاکہ یہ ہماری سرزمین ہے، یہ ہمارے لوگ ہیں اور اس کے لئے ہزاروں لوگوں نے اپنی جانیں قربان کی ہیں۔ پاکستان کون ہے جو کچھ کہے۔
مرکزی وزیر سیاحت کاکہناتھاکہ پاکستان اپنی طرف توجہ دے اور اپنے عوام کی بہتری کے لئے کچھ کرے۔انہیں روزگار، خوراک مہیا کرے۔انہوںنے پاکستان کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ تم ہمارے بارے میں کیوں بات کر رہے ہو؟ تمہارا کوئی حق نہیں ہے۔ ریڈی نے کہاکہ پاکستان ایک بحران سے لڑ رہا ہے، لوگ بھوک سے مر رہے ہیں، انہیں چاول یا گیس نہیں ملتی، اس لیے اسے وہاں توجہ مرکوز کرنی چاہیے۔انہوں نے زور دے کر کہا کہ جموں و کشمیر کے لوگ خوش ہیں۔
Comments are closed.