ابر آلود موسم:میدانی علاقوں میں وسیع پیمانے پر بارشوں کی پیشگوئی

سری نگر، 23 مئی

محکمہ موسمیات نے میدانی علاقوں میں بڑے پیمانے پر بارش اور پہاڑوں پر برف باری کی پیش گوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ23-26 مئی کے دوران وسیع پیمانے پر ہلکی سے درمیانی درجے کی بارش/گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر ژالہ باری اور تیز ہواؤں کا امکان ہے۔

انہوں نے کہا کہ اونچائی کے علاقوں میں درمیانی سے بھاری برف باری کا امکان ہے۔

انہوں نے کہا کہ 27 سے 29 مئی تک موسم جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

Comments are closed.