کنی پورہ سرینگر میں دو گروپوں کے درمیان تصادم کے دوران دو طالب علم زخمی

سری نگر، 19 مئی

سری نگر ضلع کے کنی پورہ علاقے میں جمعہ کی سہ پہر دو گروپوں کے درمیان جھڑپوں کے دوران دو طالب علم زخمی ہوئے۔

ایک پولیس افسر نے بتایا کہ سری نگر کے کنی پورہ علاقے میں دو طلباء گروپوں کے درمیان جھڑپوں کے دوران دو طلباء زخمی ہو گئے۔

انہوں نے بتایا کہ ہائیر سیکنڈری بی کے پورہ کے طلباء کا ہائر سیکنڈری گیٹ کے باہر آپس میں جھگڑا ہوا جس کے دوران انہوں نے اسرار احمد ڈار ولد نوشاد احمد ڈار سکنہ کنیہامہ اور حازم احمد سکنہ کرالپورہ چاڈورہ کو چاقو کے وار کر دیا۔ دونوں طالب علموں کو علاج کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

Comments are closed.