راجوری میں کنٹرول لائن پر درانداز گرفتار/پولیس

راجوری/ 15 مئی

راجوری ضلع میں لائن آف کنٹرول پر ایک درانداز کو اس وقت حراست میں لیا گیا جب وہ اس طرف سے گھسنے کی کوشش کر رہا تھا۔

حکام نے بتایا کہ لائن آف کنٹرول پر فوجیوں نے دراندازی کو اس وقت پکڑ لیا جب وہ راجوری ضلع کے تارکنڈی علاقے سے دراندازی کی کوشش کر رہا تھا۔

پکڑے گئے دراندازی کی ابتدائی شناخت محمد عثمان کے طور پر ہوئی ہے جو کوٹلی ضلع، پاکستانی زیر انتظام کشمیرکے کیریلا گاؤں کا رہنے والا ہے۔

Comments are closed.