یوم مئی : سیاسی و سماجی تنظیموں کی جانب سے ریلیوں و تقریبات کا انعقاد
سرینگر/یکم مئی
محنت کشوں کے عالمی دن یعنی یوم مئی کے سلسلے میں جموں وکشمیر میں مختلف مزدور تنظیموں کے علاوہ سیاسی و سماجی تنظیموں کی جانب سے تقریبات اور ریلیوں کا انعقاد کیا گیا۔
اس سلسلے میں سری نگر کی پریس کالونی میں یوسف تاریگامی کی سربراہی میں ایک احتجاج کیا گیا جس دوران مظاہرین نے حکومت سے مزدور طبقہ کی ترقی کے لئے اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا۔
اطلاعات کے مطابق یوم مئی جو کہ بین الاقوامی یکجہتی اور محںت کشوں کے اتحاد و اتفاق کی ایک علامت سمجھا جاتا ہے ، کے سلسلے میں مختلف یونینوں، ایسو سی ایشنوں کی جانب سے سری نگر کی پریس کالونی میں ایک بڑی ریلی کا اہتمام کیا گیا۔اس دوران ورکروں نے اپنے ہاتھوں میں لال جھنڈے اور کتبے اٹھا رکھے تھے اور دنیا کے محنت کشوں ایک ہو جاو کے نعرے بلند کر رہے تھے۔
ورکروں سے خطاب کرتے ہوئے یوسف تاریگامی نے کہاکہ محنت کشوں کو چاہئے کہ وہ یوم مئی کے شہیدوں کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھیں۔انہوں نے کہاکہ یہ یوم مئی کی جدوجہد کا ہی نتیجہ ہے کہ ورکروں کو صرف آٹھ گھنٹے کام کرنے اور سولہ گھنٹے اپنے نجی اموار انجام دینے کی سہولیت نصیب ہوئی۔
اس دوران ڈیلی ویجر وں نے بھی یو م مئی کی مناسبت سے پریس کالونی سری نگر میں اپنی مانگوں کو لے کر احتجاجی مظاہرئے کئے اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ یوم اجرت پر کام کرنے والے ملازمین کو فوری طورپر مستقل کیا جائے۔
Comments are closed.