پنچایتی اور بلدیاتی انتخابات کے ساتھ ساتھ اسمبلی چناو کا اعلان کسی بھی وقت متوقع : اشوک کول
سرینگر/30اپریل
بھارتیہ جنتا پارٹی کے آرگنائزیشن سیکریٹری اشوک کول نے اتوار کے روز کہاکہ پنچایتی اور بلدیاتی انتخابات کے ساتھ ساتھ جموں وکشمیر میں اسمبلی انتخابات کا اعلان الیکشن کمیشن کھبی بھی کرسکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پارلیمانی چناو اپنے وقت پر ہونگے۔ان باتوں کا اظہار موصوف نے اچھ بل میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔اشوک کول نے کہاکہ جموں وکشمیر میں فلاحی کاموں کی وجہ سے ہی بی جے پی آنے والے چناو میں واحد بڑی پارٹی کے طورپر ابھر کر سامنے آئے گی۔
انہوں نے کہاکہ پنچایت اور بلدیاتی انتخابات کے ساتھ ساتھ اسمبلی چناو کا اعلان بھی الیکشن کمیشن کھبی بھی کرسکتا ہے۔انہوں نے مزید کہا :’ مجھے لگتا ہے کہ اسمبلی چناو بہت جلد ہونگے کیونکہ الیکشن کمیشن نے یہاں پر اے آر اوز کی تعیناتی عمل میں لائی جس سے یہ عیاں ہوتا ہے کہ اسمبلی چناو کا اعلان بھی متوقع ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ بی جے پی چناو کے لئے پوری طرح سے تیار ہے اور اس بار بی جے پی حکومت تشکیل دینے میں کامیاب ہو جائے گی۔یو این آئی
Comments are closed.