سری نگر لہیہ شاہراہ گیارہویں روز بھی ٹریفک کی آمدورفت کیلئے بند

سرینگر/ 26 اپریل
وادی کشمیر کو لداخ یونین ٹریٹری کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر لہیہ شاہراہ مسلسل گیارہویں روز بھی ٹریفک کی نقل وحمل کے لئے بند رہی۔معلوم ہوا ہے کہ شاہراہ کو قابل آمدورفت بنانے کی خاطر ہنگامی بنیادوں پر کام جاری ہے۔

ٹریفک حکام نے بتایا کہ ایک ہفتے قبل زوجیلا کے مقام پر بھاری برکم برفانی تودے گر آنے کے باعث شاہراہ پر ٹریفک کی نقل وحمل کو روک دیا گیا۔انہوں نے کہاکہ شاہراہ کو قبل آمدورفت بنانے کی خاطر بی آراو کے اہلکار چوبیس گھنٹے کام میں مصروف ہے۔دریں اثنا شاہراہ پر درماندہ گاڑیوں کے ڈرائیوروں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ سری نگر لہیہ شاہراہ کو جلد ازجلد قابل آمدورفت بنایا جائے۔

ان کے مطابق پچھلے گیارہ روز وہ شاہراہ پر درماندہ ہے۔علاوہ ازیں وادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں کےس اتھ جوڑنے والی سری نگر جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک کی نقل وحمل حسب معمول جاری ہے۔یو این آئی

Comments are closed.