کشمیر میں بارشوں کا سلسلہ جاری، مزید بارشوں کا امکان

سرینگر/ 26 اپریل /

وادی کشمیر میں بدھ کے روز وقفے وقفے سے کہیں ہلکی تو کہیں تیز بارشوں کا سلسلہ جاری رہا جبکہ بعض علاقوں میں بارشوں کے ساتھ ساتھ تیز ہوائیں بھی چلیں۔محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کی پیش گوئی کے مطابق وادی میں28 اپریل تک موسم کی صورتحال جوں کی توں رہنے کا امکان ہے۔

انہوں نے کہا کہ وادی میں 28 اپریل تک موسم ابر آلود رہ سکتا ہے اور اس دوران میدانی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ رک رک کر بارشیں جبکہ شمالی وسطی کشمیر کے بالائی علاقوں میں ہلکی برف باری متوقع ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اس دوران تیز ہوائیں چل سکتی ہیں اور ژالہ باری بھی ہوسکتی ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ بعد ازاں وادی میں 29 اور30 اپریل کو بھی موسم ابر آلود بھی رہ سکتا ہے جس دوران کہیں کہیں ہلکی بارشوں کا امکان ہے۔باغ ملکان سے تاکید کی گئی ہے کہ وہ یکم مئی تک باغوں کی دوا پاشی کرنے سے احتراز کریں۔

ادھر وادی میں شبانہ درجہ حرارت معمول سے نیچے درج ہوا ہے۔گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت 7.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے1.4 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔

Comments are closed.