آئندہ 24گھنٹوں میں بارشوں کی پیشگوئی ،بیشتر مقامات پر شبانہ درجہ حرارت میں کمی درج

سرینگر/ 26 اپریل / ٹی آئی نیوز

آئندہ 24گھنٹوں میں بارشوں کی پیشگوئی کے چلتے جموں و کشمیر کے بیشتر مقامات پر رات کے درجہ حرارت میں زیادہ تر مقامات پر کمی ریکارڈ کی گئی اور معمول سے کم رہا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 26سے 28اپریل تک موسم عام طور پر ابر آلود رہنے کی توقع ہے اور 27 اپریل کو کچھ مقامات پر گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے ہلکی بارش کا امکان ہے

محکمہ موسمیات کے مطابق دوپہر سے شام تک تیز ہوا کے ساتھ ژالہ باری کے امکان کو رد نہیں کیا جا سکتا۔انہوں نے کسانوں پر بھی زور دیا کہ وہ باغات میں سپرے یکم مئی تک ملتوی کر دیں۔

Comments are closed.