جموں سرینگر شاہراہ پر بانہال بائی پاس سال رواں کے آخر تک مکمل ہونے کا امکان/حکام

سرینگر /25اپریل / ٹی آئی نیوز

جموں سرینگر شاہراہ کے ساتھ بانہال بائی پاس پر تعمیراتیکام زوروں پر ہے اور اس کے سال کے آخر تک مکمل ہونے کا امکان ہے۔

پروجیکٹ مینیجر آر اے بی سی سی، سوجے پال نے بتایا کہ کام زوروں پر ہے اور ہم پراجیکٹ کو مقررہ ٹائم لائن (جنوری 2024 )کے اندر مکمل کرنے کے لیے پر امید ہیں۔ 53 فاونڈیشنز میں سے اب صرف ایک درجن باقی ہیں۔ایم جی کنٹریکٹرز پرائیویٹ لمیٹڈ نے 2019 میں RAMKY انفراسٹرکچر پرائیویٹ لمیٹڈ سے اس پروجیکٹ کو سنبھالا لیکن کام صرف 2021 میں شروع ہوا جب عدالت نے بانہال بائی پاس کے کھرپورہ سیکشن میں زمین کے مالکان کے معاوضے کا معاملہ طے کیا۔

انہوں نے کہا کہ تعمیراتی کام میں مہارت رکھنے والا صرف سینئر عملہ ہی جموں و کشمیر سے باہر کا ہے، جب کہ کام میں مصروف زیادہ تر مقامی لوگ ہیں۔

Comments are closed.