26سے 28اپریل تک بارشوں کی پیشینگوئی ،رات کے درجہ حرارت میں اضافہ

سرینگر،/25 اپریل/ ٹی آئی نیوز

26 اپریل سے وقفے وقفے سے ہلکی بارش کے امکان کے ساتھ عام طور پر ابر آلود موسم کی پیشگوئی کے درمیان منگل کو رات کے درجہ حرارت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

ادھر محکمہ موسمیات نے بتایا کہ بدھ سے بعض مقامات پر بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 26سے 28اپریل تک، موسم عام طور پر ابر آلود رہنے کی توقع ہے اور 27 اپریل کو بہت سی جگہوں پر گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے ہلکی بارش کا امکان ہے

انہوں نے کہا کہ اس دوران دوپہر/شام تیز ہوا چلنے کے ساتھ ژالہ باری کے امکان کو رد نہیں کیا جا سکتا۔

Comments are closed.