فور شو روڈ پر غنڈہ گردی کی پادائش میں سات افراد گرفتار، تین گاڑیاں ضبط

سری نگر، 24 اپریل

جموں وکشمیر کی گرمائی راجدھانی سری نگر کے فور شور روڈ پر غنڈہ گردی کی پادائش میں پولیس نے سات لڑکوں جن میں چند کمسن بھی شامل ہیں کو دھر دبوچ کرسلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا۔

پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ جھیل ڈل کے کنارے فور شو روڈ پر دیر رات تین تھار گاڑیوں میں سوار سات لڑکوں نے غنڈہ گردی کا مظاہرہ کیا۔انہوں نے بتایا کہ پولیس نے فوری کارروائی عمل میں لا کر سات لڑکوں جن میں کمسن بھی شامل ہیں کو حراست میں لیا۔

ان کے مطابق کمسن لڑکوں کی کونسلنگ کی جائے گی جبکہ دیگر گرفتار شدہ افراد کو مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا جائے گا۔یو این آئی

Comments are closed.