سوپور میں آپسی جھگڑے کے دوران چاقو کے وار سے نوجوان شدید زخمی

سری نگر، 18 اپریل

بارہمولہ ضلع کے سوپور علاقے میں پیر اور منگل کی درمیانی شب ایک جھگڑے کے دوران نوجوان کو دوسرے نوجوان نے چاقو مار کر شدید زخمی کر دیا۔

حکام نے بتایا کہ عمر رشید ڈار ولد عبدالرشید ڈار کو دوسرے نوجوان منیب بشیر ولد بشیر احمد نے چھرا گھونپ کر شدید زخمی کر دیا

پولیس نے اس کی تصدق کرکے بتایا کہ معاملے کی تحقیقات جاری ہے

Comments are closed.