پٹن میں لشکر طیبہ کے 2 معاون کارکن اسلحہ اور گولہ بارود سمیت گرفتار/پولیس
سری نگر، 11 اپریل
پولیس نے پٹن بارہمولہ میں لشکر طیبہ کے دو ساتھیوں کو گرفتار کر کے ایک عسکری ماڈیول کا پردہ فاش کرنے کا دعویٰ کیا
ایک بیان میں ترجمان نے کہا کہ مصد قہ معلومات کی بنیاد پر فورسز کی مشترکہ ٹیم نے پٹن میں لشکر طیبہ کے دو ساتھیوں کو گرفتار کیا جن کی شناخت فاروق احمد پرا اور سوپور کی صائمہ بشیر کے بطور ہوہی
بیان میں کہا گیا کہ ان کے انکشاف پر اسلحہ اور گولہ بارود بشمول ایک پستول، 2 پستول کے میگزین، 5 پستول کے راؤنڈ، آئی ای ڈی اور تقریباً 2 کلو وزنی ایک ریموٹ کنٹرول آئی ای ڈی بھی برآمد کیا گیا۔
مزید پوچھ گچھ کے دوران، انہوں نے انکشاف کیا کہ یہ جوڑی تحریک لبیک کے سرگرم عسکریت پسند عابد قیوم لون آف وسان پتن کے ساتھ کام کر رہے تھے
Comments are closed.