لیفٹیننٹ گورنر نے پانتھ چوک میں امرناتھ شرائین بورڈ کے یاتری نواس کے تعمیراتی کام کی پیش رفت کا معائینہ کیا

سرینگر/10اپریل

لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے آج سری نگر کے پانتھہ چوک میں شری اَمرناتھ جی شرائین بورڈ کے دفتر اور یاتری نواس کے تعمیراتی کام کا سائٹ پر معائینہ کیا۔

لیفٹیننٹ گورنر نے پروجیکٹ کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کے لئے کام کی رفتارمیں تیزی لانے پر زور دیا۔

اِس طرح نئی سہولیت ملک بھر اور بیرون ملک سے تمام شراکت داروں اور عقیدت مندوں کی دیرینہ طلب کو پورا کرے گی۔

Comments are closed.