سری نگر اِنتظامیہ نے ضلع بھر میں مارکیٹنگ چیکنگ کی

سری نگر/09اپریل
ضلع ترقیاتی کمشنر سری نگر محمد اعجاز اَسد کی ہدایت پر خصوصی ٹیموں نے شہر کے مختلف حصوں کی مارکیٹ چیکنگ کی اور متعدد قصوروار دکانداروں کو بک کیا گیاجو اشیائے خورد ونوش کے معیار کو برقرار رکھنے میں ناکام رہے، اشیائے ضروریہ نرخنامے آویزان نہ کرنے ، زائد المعیاد مصنوعات فروخت کرنے کے علاوہ ناجائز منافع خوری میں ملوث پائے گئے۔
دورانِ مہم شہر کے مختلف علاقوں میں قصور وار دکانداروں سے 84,300 روپے جُرمانہ وصول کیا گیا۔
ایف ایس ایس اے سری نگر کے تحت اسسٹنٹ کمشنر فوڈ سیفٹی نامزد آفیسریاسمین النبی کی سربراہی میں فوڈ سیفٹی ڈیپارٹمنٹ کی ٹیم نے مختلف ریسٹورنٹوں ، بیکری شاپوں ، گوشت اور چکن بیچنے والوں اور ایتھنک سٹریٹ فوڈ بنانے والوں کی سخت مارکیٹ چیکنگ کی۔
معائینے کے دوران کھانے پینے کی اشیاءکی سپاٹ ٹیسٹنگ کے لئے ایک موبائل فوڈ ٹیسٹنگ وین رکھی گئی تھی۔
اِس موقعہ پر درجنوں فوڈ بزنس یونٹوں کا معائینہ کیا گیا اور متعدد قصور وار دکانداروں کو غیر حفظان صحت اور غیر صحت مندانہ حالات میں کھانے کا کاروبار چلانے اور فوڈ سیفٹی ریگولیشنز 2011 ءکی خلاف ورزی پر 12,000 روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔
اِس کے علاوہ کچھ ڈیلروں کو فوڈ سیفٹی اینڈ سٹینڈرڈ ز ایکٹ میں طے شدہ معیارات کے مطابق اَپنے احاطے / فوڈآپریشنز کو بہتر بنانے کے لئے ضروری اقدامات کرنے کے لئے 3بہتری کے نوٹسز بھی جاری کئے گئے۔
اِسی طرح ضلع اِنتظامیہ سری نگر کی خصوصی ٹیموں نے عید گاہ ، شمالی ، جنوبی ، پنتھا چوک ، خانیار ، چھانہ پورہ اور شالہ ٹینگ کے متعلقہ تحصیل داروں کی نگرانی میں سویہ¿ ٹینگ ، لسجن ، خانیار ، نوپورہ ، راولپورہ ، صنعت نگر ، زکورہ ، گلاب باغ، سدرہ بل ، عیدگاہ،صورہ،اور سری نگر کے دیگربازاروں میں چیکنگ کی ۔اِس دوران قصوروار دکانداروں سے 72,300 روپے جرمانہ وصول کیا گیا۔
اِس موقعہ پر ٹیموں نے فوڈ بزنس آپریٹروں کو خبردار کیا کہ وہ فوڈ سیفٹی ریگولیشنز کی خلاف ورزیوں میں ملوث نہ ہوں جو کہ صحت عامہ کے خلاف ہیں ۔ایسا نہ کرنے کی صورت میں مستقبل میں ان پر بھاری بھر کم کمپاﺅنڈ مسلط کیا جائے گا جو کہ سہولیت کی بندش کا باعث بھی بن سکتا ہے۔
مارکیٹ چیکنگ کے دوران بھاری مقدار میں بوسیدہ سبزیاں ، پھل اور دیگر اشیائے خورد و نوش بھی موقعہ پر تلف کی گئیں۔
دریں اثنائ،ضلع ترقیاتی کمشنر سری نگر نے مارکیٹ چیکنگ ٹیموں سے کہا کہ وہ اِس مہم کو جاری رکھیں تاکہ اِس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ تمام ضروری اشیاءحکومت کے منظور شدہ نرخوں پر کوالٹی کے معیار کے مطابق فروخت کی جائیں اور رمضان المبارک کے مقد س عظیم مہینے کے پیش نظر اشیائے ضروریہ کی وافر دستیابی ہو۔

Comments are closed.