پونچھ میں دراندازی کی بڑی کوشش ناکام، ایک درانداز ہلاک،جنگکات میں تلاشی آپریشن جاری /فوج

پونچھ، 9 اپریل

فوج نے اتوار کو پونچھ سیکٹر میں لائن آف کنٹرول کے ساتھ دراندازی کی ایک بڑی کوشش کو ناکام بنانے کا دعویٰ کرتے ہوئے ایک درانداز کو مار گرایا۔

جموں میں مقیم وزارت دفاع کے ایک ترجمان نے کہا، 8/9 اپریل کی درمیانی رات، پونچھ سیکٹر میں کنٹرول لائن پر فوج کے چوکس دستوں نے، لوگوں کے ایک گروپ کی کچھ مشتبہ نقل و حرکت کا پتہ لگایا،

ترجمان نے ایک بیان میں کہاکہ ان افراد کو ایل او سی کی اپنی طرف سے، باڑ کے قریب بھارتی فوج کے دستوں نے چیلنج کیا

انہوں نے مزید کہاکہ روکنے پر انہوں نے فایرنگ کی اور جوابی کارروائیوں میں، ایک لاش دیکھی گئی اور دوسرے درانداز جنگل میں بھاگ گئے

Comments are closed.