رام بن میں مرکزی وزیر کرن رجیجو کی کار حادثے کی شکار، کوئی نقصان نہیں: پولیس

سری نگر، 8 اپریل:

مرکزی وزیر قانون کرن رجیجو کی گاڑی جموں کے رام بن علاقے میں حادثے کا شکار ہوگئی

رامبن پولیس نے بتایا کہ سڑک کے ذریعے جموں سے سرییگر جاتے ہوئے مرکزی وزیر قانون و انصاف کرن رجیجو کی گاڑی کو معمولی حادثہ پیش آیا۔ پولیس نے مزید کہا، ’’کسی کو کوئی چوٹ نہیں آئی اور وزیر کو بحفاظت منزل تک پہنچا دیا گیا‘‘

مرکزی وزیر قانون و انصاف کرن رجیجو نے ہفتہ کو جموں و کشمیر کا دورہ کیا تاکہ جموں یونیورسٹی میں ڈوگری زبان میں آئین ہند کے پہلے ایڈیشن کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔

Comments are closed.