بارہمولہ پولیس اسٹیشن سے لشکر سے وابستہ 2 افراد فرار,تلاش جاری/پولیس
سرینگر/5 اپریل
پولیس کا کہنا ہے کہ لشکر طیبہ سے وابستہ دو افراد، بدھ کی صبح پولیس اسٹیشن بارہمولہ سے فرار ہو گئے
پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان کانلی باغ کے معروف نذیر سولح اور بنگلو باغ کے شاہد شوکت بالا نے سحری کے وقت پولیس اسٹیشن سے راہ فرار اختیار کرلی
پولیس افسر نے بتایا کہ قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے اور ان کی تلاش جاری ہے
افسر نے مزید کہا کہ ان دونوں کو گزشتہ سال بارہمولہ کے دیوان باغ میں شراب کی دکان پر ہونے والے دھماکے کے سلسلے میں گرفتار کیا گیا تھا۔
Comments are closed.