بالائی علاقوں میں ہلکی برفباری ، میدانی علاقوں میں بارشیں ، 6اپریل تک خراب موسم کی پیشگوئی

سرینگر /04اپریل / ٹی آئی نیوز

ہلکی سے درمیانی بارش اور گریز سمیت کچھ دیگر بالائی علاقوں میں ہلکی برفباری کے بیچ محکمہ موسمیات نے ٹنل کے آر پار بیشتر مقامات پر 6اپریل تک موسم خراب رہنے کی پیشگوئی کی ہے

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں سرینگر میں 5.2 ملی میٹر، قاضی گنڈ میں 4.8 ملی میٹر، پہلگام میں 6.5 ملی میٹر، کپواڑہ میں 19.5 ملی میٹر، کوکرناگ میں 5.0 ملی میٹر، گلمرگ میں 10.8 ملی میٹر، جموں میں 29.02 ملی میٹر بارش ہوئی۔
پیشنگوئی کے بارے میںانہوں نے کہاکشمیر کے بیشتر مقامات اور جموں کے الگ تھلگ مقامات پر وقفے وقفے سے بارش اور گرج چمک کے ساتھ بارش جاری رہ سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ 7 سے 12 اپریل تک جموں و کشمیر میں مجموعی طور پر خشک موسم متوقع ہے۔

Comments are closed.