سانبہ میں ڈرون کے ذریعے گرائے گئے ہتھیار برآمد/ پولیس

جموں، 03 اپریل

پولیس نے پیر کی صبح سانبہ ضلع کے وجے پور کے رکھ باروتیا گاؤں میں ڈرون سے گرائے گئے مشتبہ پیکٹ سے اسلحہ اور گولہ بارود کی ایک کھیپ برآمد کی۔

ذرائع نے بتایا کہ کچھ مشکوک مواد کی اطلاع موصول ہوئی تھی جس کے بعد سانبہ پولیس کی ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچی اور تلاشی لی جس کے دوران جھاڑیوں کے قریب ایک پیلے رنگ کا پیکٹ پڑا ہوا ملا۔

انہوں نے کہا کہ اس پیکٹ سے تین پستول، چھ میگزین، 48 گولیاں اور چار دستی بم برآمد ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں

Comments are closed.