بڈگام میں 04 منشیات فروش گرفتار، ہیرون اور نقدی ضبط
سرینگر02 اپریل:
سماج سے منشیات کو ختم کرنے کے لئے اپنی کوششوں کو جاری رکھتے ہوئے، پولیس نے بڈگام میں 04 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا ہے اور ان کے قبضے سے ممنوعہ اشیاء برآمد کی ہیں۔
پولیس اسٹیشن بڈگام کی ایک پولیس پارٹی نے چھون کراسنگ پر قائم ایک ناکہ چیکنگ کے دوران ایک گاڑی کو روکا جس کا رجسٹریشن نمبر JK04H-1091 تھا جس میں دو افراد سوار تھے۔ تلاشی کے دوران ان کے قبضے سے 5.36 گرام ہیروئن برآمد ہوئی۔ ان کی شناخت معراج الدین میر ولد محمد سلطان میر ساکنہ چھون بڈگام اور شہباز نثار ولد نثار احمد آہنگر ساکنہ اچگام کے طور پر ہوئی ہے۔ انہیں تھانے منتقل کر دیا گیا ہے جہاں وہ زیر حراست ہیں۔ جرائم میں استعمال ہونے والی گاڑی بھی قبضے میں لے لی گئی ہے۔
اسی مناسبت سے ایف آئی آر نمبر 81/2023 کے تحت قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت پولیس اسٹیشن بڈگام میں ایک مقدمہ درج کیا گیا ہے اور مزید تفتیش شروع کی گئی ہے۔
دوران تفتیش اور گرفتار افراد کے انکشافات پر مزید 02 ملزمان جاوید احمد لون ولد بشیر احمد لون ساکنہ عیدگاہ محلہ ہمہامہ اور رقیب احمد ڈار ولد نذیر احمد ڈار ساکنہ گونی خان سرینگر حال گوگو ہمہامہ کو گرفتار کیا گیا۔ ان کے قبضے سے 7.72 گرام ہیروئن اور 6400 روپے کی نقدی برآمد کر لی گئی۔ انہیں تھانے منتقل کر دیا گیا ہے جہاں وہ زیر حراست ہیں۔ معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے۔
کمیونٹی ممبران سے درخواست ہے کہ وہ اپنے پڑوس میں منشیات فروشوں کے بارے میں کسی بھی معلومات کے ساتھ آگے آئیں۔ منشیات فروشی میں ملوث پائے جانے والے افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی:
Comments are closed.