بارشوں کے بعد موسم ہوا بہتر، شبانہ درجہ حرارت میں کمی ریکارڈ
سرینگر / 02اپریل / ٹی آئی نیوز
بارشوں کے بعد موسم خوشگوار ہونے کے ساتھ ہی محکمہ موسمیات نے اگلے 24 گھنٹوں میں خاص طور پر شام کے وقت ہلکی بارش اور گرج چمک کی پیشگوئی کی ہے ۔ اسی دوران بارشوں کے بعد جموں و کشمیر میں کم سے کم درجہ حرارت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 3 سے 6 اپریل تک کئی مقامات پر وقفے وقفے سے بارش اور گرج چمک کے ساتھ تیز ہوائیوں چلنے کا امکان ہے
محکمہ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سرینگر میں 10.4 ملی میٹر، قاضی گنڈ میں 4.8 ملی میٹر، پہلگام میں 14.8 ملی میٹر، کپواڑہ میں 5.2 ملی میٹر، کوکرناگ میں 8.6 ملی میٹر، گلمرگ میں 6.6 ملی میٹر، جموں میں 19.6 ملی میٹر، بانی 19.6 ملی میٹر، 19.6 ملی میٹر بارش ہوئی۔
Comments are closed.