رمضان المبارک میں فی کس صدقہ فطر 65 روپے مقرر ، زیادہ دینے میں کوئی حرج نہیں / مفتی ناصر الاسلام

سرینگر/ یکم اپریل / ٹی آئی نیوز

جموں و کشمیر کے مفتی اعظم ناصر الاسلام نے ہفتہ کو کہا کہ اس رمضان میں فی کس صدقہ فطر 65 روپے مقرر کیا گیا ہے جبکہ مالی استطاعت کے لحاظ سے زیادہ ادا کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ صدقہ الفطر کی رقم کشمیر اور جموں خطوں کے علمائے کرام کے ساتھ مکمل اتفاق رائے کے بعد طے کی گئی ہے۔مفتی ناصر الاسلام نے کہا کہ اس مقدس مہینے میں صدقہ الفطر 65 روپے ادا کرنا ہر شخص پر لازم ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک تنظیم صوت الاولیاءنے اپنی انفرادی حیثیت میں 70 روپے بطور صدقہ فطر دینے کا اعلان کیا ہے۔ اگر کوئی شخص 70 روپے یا اس سے زیادہ ادا کرنا چاہتا ہے تو کوئی حرج نہیں ہے کیونکہ انعامات زیادہ ہوں گے۔

Comments are closed.