مخصوص دکانوں سے بچوں کیلئے کتابیں خریدنے پر مجبور کرنے والے اسکولوں کےخلاف کارروائی ہو گی / ناظم تعلیم
سرینگر /30مارچ/ کے پی ایس
سرکاری اسکولوں میں معیاری تعلیم کی فراہمی محکمہ تعلیم کی اولین ترجیحات میںشامل ہے کی بات کرتے ہوئے ناظم تعلیم کشمیر ڈاکٹر تصدق حسین میر نے کہا کہ میری والدین سے اپیل ہے کہ ” آپ ہمارے حوالے بچے کریں اور ہم پر بھروسہ کریں ، ہم آپ کے بھروسہ کو نہیں توڑے گئیں “ ۔ انہوں نے مزید کہا کہ مخصوص دکانوں سے والدین کو بچوں کیلئے کتابیں خریدنے پر مجبور کرنے والے اسکولوں کےخلاف کارروائی ہو گی ۔
کشمیر پریس سروس کے مطابق میر گنڈ پٹن میں ایک تقریب کے بعد میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے ناظم تعلیم کشمیر ڈاکٹر تصدق حسین میر نے کہا کہ والدین کو مخصوص کتب فروشوں سے والدین کو کتابیں خریدنے پر مجبور کرنے والے اسکولوں کے خلاف کارروائی ہو گی ۔ انہوں نے کہا کہ اس کیلئے ہم نے با ضابطہ طور پر حکمنامہ جاری کیا ہے جس میں تمام متعلقہ چیف ایجوکیشن آفیسران سے پانچ دنوں کے اندر اندر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی گئی ہے اور جو بھی اسکول اس طرح کی کارورائی میںملوث پایا جائے گا ان کے خلاف کارروائی ہو گی ۔
میر نے مزید کہا کہ سرکاری اسکولوں میں تعلیمی معیار کو بہتر بنانے اور بچوں کو معیاری تعلیم فراہم کرنے کیلئے محکمہ اپنے وعدے پر کار بند ہے اور ہمار ی یہی کوشش ہے کہ زیادہ سے زیادہ بچوں کا سرکاری اسکولوں میں داخل ہو ۔ انہوں نے کہا کہ میری والدین سے گزارش ہے کہ وہ ہم پر بھروسہ کرکے اپنے بچوں کو ہمارے حوالہ کریں او ر یقین دلاتا ہوں کہ ان کے بھروسے کو ہمیشہ کیلئے قائم رکھا جائے گا ۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا بنیادی مقدس ہے کہ بچوں کو معیاری تعلیم فراہم کی جائے جس کیلئے سرکاری اسکول اور نجی اسکول مل کر کام کر رہے ہیں ۔
Comments are closed.