31 مارچ کو موسلا دھار بارشوں کی پیشگوئی کے بیچ ” نارانگی “ الرٹ جاری

سرینگر /30مارچ / ٹی آئی نیوز

ہلکی دھوپ کے بیچ محکمہ موسمیات نے 31 مارچ کو موسلا دھار بارش اور بالائی علاقوں میں برفباری کی پیشگوئی کرتے ہوئے ” نارانگی “ الرٹ جاری کیا ہے
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ اگلے 24 گھنٹوں میں جموں و کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے ۔ انہوں نے کہا کہ 31مارچ سے 3اپریل تک وسیع پیمانے پر بارشوں کے باعث جموں سرینگر شاہراہ پر ٹریفک میں خلل ہو سکتا ہے
اس دوران زیادہ تر مقامات پر کم سے کم درجہ حرارت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا

Comments are closed.