بجبہاڑہ میں سی آر پی ایف ہیڈ کانسٹبل حرکت قلب بند ہونے سے فوت

اننت ناگ /29مارچ / ٹی آئی نیوز

بجبہاڑہ کے سریگفوارہ علاقے میں ایک سی آر پی ایف ہیڈ کانسٹیبل کی دل کا دورہ پڑنے سے موت ہوگئی
حکام نے بتایا کہ مہند ویاج میں اقلیتی گارڈ پوسٹ پر تعینات سی آر پی ایف اہلکار نے سینے میں درد کی شکایت کی اور فوراً بعد اسے پی ایچ سی سری گفوارہ لے جایا گیا جہاں پہنچنے پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔
مہلوک اہلکار کی شناخت سنیل سورین ولد شیو لال سورین ساکن جھارکھنڈ کے طور پر ہوئی ہے

Comments are closed.