سرینگر:28، مارچ
وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع کے علاقے کنگن کے باغ پتی سرفراو ¿گاﺅں میں منگل کو گاڑی کی زد میں آکر ایک نابالغ لڑکے کی موت واقعہ ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق گاندربل ضلع کے علاقے کنگن میں منگل کے روز باغ پتی گنڈ میں ایک تیز رفتار گاڑی نے کمسن بچے کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں اس کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ذرائع نے بتایاکہ گاڑی کی ٹکر لگنے سے شدیدزخمی ہونے والے8سالہ نصیر احمد کھٹانہ ساکنہ باغ پتی سرفراﺅ کی لاش کو طبی قانونی کارروائیوں کےلئے پی ایچ سی گنڈ لے جایا گیا۔
پولیس نے واقعہ کا نوٹس لےکر کیس درج کیا۔اس دوران کلاروس کپواڑہ میں پیرکی شام ایک نابالغ لڑکی کنویںمیں ڈوب کر ہلاک ہوگئی ۔معلوم ہواکہ کپوارہ ضلع کے کلاروس علاقے میں پیر کی شام ایک 7 سالہ بچی زائیکا دخترنثاراحمدلون ایک کنویں میں گر گئی۔ لڑکی کو بعد میں اہل خانہ نے ڈھونڈ نکالا اور اسے بے ہوشی کی حالت میں این ٹی پی ایچ سی کلاروس پہنچایا، جہاں پہنچنے پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔اس کی تصدیق کرتے ہوئے،پولیس نے بتایا کہ وہ اس واقعے کے حوالے سے ضروری تفصیلات جمع کر رہے ہیں۔
دریں اثناءڈوڈہ ، کشتواڑ شاہراہ پر منگل کے روز مرغوں سے لدی ایک ٹاٹا موبائل گاڑی پریم نگر کے نزدیک حادثے کی شکار ہوئی ۔جس کے نتیجے میں ایک نوجوان کی موت واقعہ ہوئی جبکہ ایک اورشخص زخمی ہوگیا ۔ذرائع نے بتایاکہ ڈوڈہ سے کشتواڑ کی طرف جارہی مرغوں سے لدی ایک ٹاٹا موبائل گاڑی زیر نمبر JK06B-6047پریم نگر کے نزدیک دریائے چناب میں گر گئی ۔اس حادثے میں مرتضیٰ احمد ولدجمشید احمدساکنہ ڈوڈہ لقمہ اجل بن گیا جبکہ فیضان احمدولد محمداقبال ساکنہ ڈوڈہ شدیدزخمی ہوگیا ،جس کواسپتال منتقل کیاگیا ہے ۔پولیس نے اس سلسلے میں تحقیقات شروع کردی ہے ۔
Comments are closed.