اگلے 24 گھنٹوں میں بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی

سری نگر، 24 مارچ

محکمہ موسمیات نے اگلے 24 گھنٹوں میں جموں و کشمیر کے بیشتر مقامات پر ہفتے کے آخر تک بڑے پیمانے پر بارش اور گرج چمک کے ساتھ برف باری کی پیش گوئی کی ہے

محکمہ موسمیات کےمطابق 24-25 مارچ کے دوران میدانی علاقوں میں ژالہ باری بھی کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے کاشتکاروں سے باغات پر چھڑکاؤ کو ملتوی کرنے کی بھی تاکید کی ہے جبکہ شاہراہ اور دیگر پہاڑی علاقوں پر سفر کرنے والے مسافروں سے کہا گیا ہے کہ وہ سفر شروع کرنے سے پہلے متعلقہ ٹریفک پولیس سے سڑک کی حالت کی تصدیق کریں۔

Comments are closed.