رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، پہلا روزہ کل ہوگا
پشاور: پاکستان کی مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے مطابق ماہ رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا جس کے بعد پہلا روزہ 23 مارچ بروز جمعرات کو پہلا روزہ ہوگا۔
ماہ رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس غیرمعمولی تاخیر سے ختم ہوا جس کے بعد مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد نے چاند کی رویت سے متعلق باقاعدہ اعلان کیا۔
خیال رہے کہ رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت اوقاف ہال پشاور میں ختم ہوا تھا۔
گا۔
Comments are closed.